دنیا میں کورونا سے 15.05 کروڑ سے زائد افراد متاثر

0

واشنگٹن، ریوڈی جنیرو، نئی دہلی: ( یواین آئی) دنیا میں کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس وائرس
سے جہاں ابھی تک 15.05 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، وہیں 31.62 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کورونا
سے اموات کے معاملے میں امریکہ سر فہرست ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سیٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار
کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 15 کروڑ 30 ہزار 783 ہوگئی ہے جبکہ 31 لاکھ 62 ہزار
166 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
عالمی طاقت سمجھے جانے والے ملک امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل بڑھتا جا رہا ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد تین
کروڑ 22 لاکھ 88 ہزار ہو گئی ہے جبکہ 575193 مریض اس وبا سے ہلاک ہوگئے ہیں۔
دنیا میں کورونا کیسز میں ہندوستان دوسرے مقام پر اور ہلاکتوں کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی
تعداد ایک کروڑ 87 لاکھ 62 ہزار 976 ہو گئی ہے اور اس وائرس کو ایک کروڑ 53 لاکھ 84 ہزار 418 افراد شکست دے چکے
ہیں اور ابھی تک 208330 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
برازیل کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں اب تیسرے نمبر پر ہے۔ ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں اور اب تک
اس وبا سے ایک کروڑ 45 لاکھ 21 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس وبا سے 400186 افراد لقمہ اجل بن چکے
ہیں ۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں فرانس چوتھے نمبر پر ہے جہاں کورونا سے اب تک تقریباً 56.53 لاکھ افراد متاثر ہوئے
ہیں جبکہ 104385 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ روس میں کورونا وائرس کی تعداد 47.42 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور
107902 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
ترکی میں اب تک 47.88 لاکھ سے زیادہ افراد متاثرہوچکے ہیں اور 39،737 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا متاثرین
کی مجموعی تعداد 44.27 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 127759 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاکتوں کے معاملے میں برطانیہ
پانچویں نمبر پر ہے۔ اٹلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 40.09 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 120544 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اسپین میں اس وبا سے 35.14 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 78080 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کووڈ-19 کے معاملے میں جرمنی دسویں نمبر پر ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 33.91 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے
اور 82865 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ارجنٹینا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 29.55 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اس
وبا سے 63508 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 28.42 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 73230 افراد
ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولینڈ میں تقریباً 27.85 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے 67073 افراد ہلاک
ہو گئے ہیں۔
ایران نے کورونا کے معاملے میں میکسیکو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہاں کورونا وائرس سے 24.79 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر
ہوئے ہیں اور 71351 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ میکسیکو میں 23.40 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور یہ
ملک ہلاکتوں کے معاملے میں دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں اب تک وائرس سے 216447 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوکرین میں
متاثرہ افراد کی تعداد 21.24 لاکھ سے تجاوز کر گئی اور 45491 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد
17.83 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 60،742 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
انڈونیشیا میں بھی کورونا کیسز بڑھ کر 16.62 لاکھ سے زیادہ ہوگئے ہیں جبکہ 45،334 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جمہوریہ چیک
میں بھی کورونا کیسز کی تعداد 16.28 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اب تک 29،213 افراد اس وبا سے ہلاک ہو گئے ہیں۔
جنوبی افریقہ میں 15.79 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 54،331 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
نیدرلینڈ میں اب تک 15.15 سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور اس وبا سے 17،372 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پڑوسی ملک پاکستان میں اب تک 8.20 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 17،811 مریض کورونا کی وجہ سے فوت
ہوچکے ہیں۔ دوسرے ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا کا قہر جاری ہے، یہاں 7.57 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں
جبکہ 11،393 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ چین میں 1،02،474 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے
4،845 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ علاوہ ازیں دنیا میں دیگر ممالک میں بھی کورونا متاثرین اور اموات کے معاملے میں کم و بیش
یہی حال ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS