کابینہ نے برطانیہ کے ساتھ کسٹمز معاہدے کو منظوری دی

0

نئی دہلی: (یواین آئی) مرکزی کابینہ نے آج برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کے ساتھ معاہدے کو منظوری دے دی ہے جس کے تحت ایک دوسرے ملک کے کسٹم حکام اطلاعات اور انٹلیجنس شیئر کرسکیں گے۔


وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت بدھ کو منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس معاہدے سے متعلق تجویز کو منظوری دی گئی۔
یہ معاہدہ کسٹم معاملے میں کسٹم تعاون اور باہمی انتظامی مدد سے متعلق ہے۔
اس سے کسٹم سے متعلقہ جرائم کی روک تھام اور تفتیش کے لئے مفید اطلاعات میں مدد ملے گی۔ ساتھ ہی تجارت میں سہولت ہو اور دونوں ممالک کے مابین تجارت کی جانے والی اشیا کی کارگر کلیرنس یقینی بنایا جاسکے۔
اس معاہدے پر دونوں ممالک کی حکومتوں کی طرف سے متعلقہ حکومتوں کی منظوری کے بعد دستخط کیے جائیں گے۔ معاہدہ دونوں فریقوں کے مجاز نمائندوں کے دستخط کے بعد ماہ کے پہلے دن سے نافذ العمل ہوگا۔
یہ معاہدہ دونوں ممالک کے کسٹم حکام کے مابین اطلاعات اور انٹلیجنس کے تبادلے کے لئے ایک قانونی فریم ورک فراہم کرے گا اور کسٹم قوانین کی ہم آہنگی سے تعمیل اور کسٹم جرائم کی روک تھام اور تفتیش اور جائز تجارت میں آسانی میں مددگار ثابت ہوگا۔ مجوزہ معاہدے کے مسودے کو دونوں ممالک کے کسٹم انتظامیہ کی رضامندی سے حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس معاہدے میں کسٹم ویلیو ، ٹیرف کی درجہ بندی اور دونوں ممالک کے مابین تجارت کی جانے والی اشیا کے ذرائع کے بارے میں اطلاعات کے تبادلے سے متعلق ہندوستانی کسٹم ڈپارٹمنٹ کے خدشات اور ضروریات کا خصوصی طور پر خیال رکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS