چنئی (ایجنسیاں)
کورونا کے بگڑتے حالات کے درمیان مدراس ہائی کورٹ نے پیر کو الیکشن کمیشن کو سخت پھٹکار لگائی ہے۔ چیف جسٹس نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ کورونا کی دوسری لہر کیلئے الیکشن کمیشن ذمہ دار ہے۔ انہوںنے الیکشن کمیشن کو وارننگ دی ہے کہ 2مئی کو کاؤنٹنگ کے دن کیلئے کورونا ضابطہ بنائیں اور اس پر عمل ہو۔ ایسا نہیں ہوا تو ہم کاؤنٹنگ شیڈول کوروکنے پر مجبور ہوجائیںگے۔ دراصل مدراس ہائی کورٹ تمل ناڈو کی کرور اسمبلی سیٹ پر ہونے والی کاؤنٹنگ کو لے کر دائر عرضی پر سماعت کررہاتھا۔ عرضی میں مانگ کی گئی ہے کہ اس اسمبلی سیٹ پر 77امیدوار میدان میں ہیں۔ اس لیے2 مئی کو کاؤنٹنگ کے دن یہاں کووڈ پروٹوکول پر عمل ہونا چاہئے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس سنیب بنرجی ناراض ہوگئے۔ انہوںنے الیکشن کمیشن سے پوچھا جب انتخابی ریلیاں ہورہی تھیں، تب آپ دوسرے پلانیٹ پر تھے کیا؟ ریلیوں کے دوران کورونا ضابطہ جو ٹوٹ رہے تھے، اسے آپ نے نہیں روکا۔ بغیر سماجی دوری کی انتخابی ریلیاں ہوتی رہیں، آج کے حالات کیلئے آپ کاادارہ ذمہ دار ہے۔ کورونا کی دوسری لہر کیلئے آپ ذمہ دار ہیں۔ الیکشن کمیشن کے افسروںپر تو قتل کا مقدمہ چلنا چاہئے۔اس معاملے میں آئندہ سماعت30اپریل کو ہوگی۔ واضح رہے سنوائی کے دوران عدالت نے کہا کہ صحت کا معاملہ انتہائی اہم ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ اسے یہ یاد دلانا پڑ رہا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس وقت حالات ایسے ہیں کہ انسان کو زندگی کی جنگ لڑنی پڑ رہی ہے۔ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کہا ہے کہ وہ سکریٹری صحت کے ساتھ مل کر گنتی کے دن کیلئے منصوبہ تیار کریں۔ ہائی کورٹ نے اس منصوبہ کو 30 اپریل تک پیش کرنے کیلئے کہا ہے۔
کاؤنٹنگ کو لے کر ہائی کورٹ نے کئی باتیں کہیں۔ جیسے (1) آپ اسے یقینی کیجئے کہ کاؤنٹنگ کے دن کورونا ضابطہ پر عمل ہو،(2) کسی بھی قیمت پر سیاسی یا غیر سیاسی وجہ سے کاؤنٹنگ کے دن کورونا کے معاملے کو بڑھانے کیلئے ذمہ دار نہیں ہونا چاہئے، (3) کاؤنٹنگ طریقے سے ہو یا پھر اسے ٹال دیا جائے گا، (4) لوگوں کی صحت سب سے اہم ہے۔ یہ بات پریشان کرتی ہے کہ انتظامیہ کو اس بات کی یاد دلانی پڑتی ہے، (5) جب عوام زندہ رہیں گے، تب ہی وہ ان افسران کو استعمال کرپائیںگے جو انہیں اس جمہوری ملک میں ملے ہیں، (6) آج کے حالات زندہ رہنے اور لوگوںکو بچائے رکھنے کیلئے ہیں۔ دوسری ساری چیزیں اس کے بعد آتی ہیں۔غورطلب ہے کہ5 ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے دوران کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے اور اب حالات یہاں تک پہنچ گئے ہیں کہ دنیا ہماری مدد کر رہی ہے۔ ہندوستان میں کورونا کے نئے معاملہ اس وقت سب سے زیادہ ہیں اور یومیہ اموات میں بھی ہندوستان سب سے اوپر ہے۔
مدراس ہائی کورٹ نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے لئے الیکشن کمیشن ذمہ دار، افسروں پر ہونا چاہئے قتل کا چارج
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS