راجدھانی دہلی میں لاک ڈاؤن کی مدت میں 3 مئی تک کا اضافہ

0

نئی دہلی: (یو این آئی) راجدھانی دلی میں کورونا انفیکشن کے تیزی سے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی مدت میں 3 مئی تک اضافہ کردیا گیا ہے۔
دلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے آج ایک مزید ایک ہفتے لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلی میں میں کورونا قہر جاری ہے اس لئے لاک ڈاؤن کو آئندہ پیر کی صبح 5 بجے تک کے لئے بڑھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاؤن آخری ہتھیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہم نے دیکھا کہ پازیٹیو ریٹ تقریباً 36-37 فیصد تک پہنچ گیا۔ دلی میں انفیکشن کی اتنی شرح آج تک نہیں دیکھی گئی۔ گزشتہ ایک دو دن سے انفیکشن کی شرح کم ہوئی ہے اور آج 30 فیصد کے نیچے آئی ہے۔
مسٹر کیجریوال نے کہا کہ انہوں نے ایک پورٹل شروع کیا ہے جو آکسیجن کی سپلائی کے بہتر بندوبست کے لئے آکسیجن مینوفیکچروں، سپلائرس اور اسپتالوں کے ذریعہ ہر دو گھنٹے میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ مرکز اور ریاست کی ٹیمیں ایک ساتھ کام کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ 19 اپریل کو چھ دنوں ک لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا جو پیر کی صبح پانچ بجے تھا جارہ رہنا تھا۔ لیکن اب انفیکشن کا سلسلہ منقطع کرنے کے لئے لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وہ امید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں افرا تفری کا ماحول ختم ہوجائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS