image:sportskeeda.com

نئی دہلی: (یو این آئی) ہندوستانی خاتون مکے باز الفیہ پٹھان (81 کلو گرام) نے پولینڈ کے کِلسے میں اے آئی بی اے یوتھ مین اینڈ ویمن انٹرنیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ میں اپنا شاندار مظارہرہ کرتے ہوئے فائنل میں جیت درج کرکے جمعرات کو گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کا یہ مسلسل ساتواں گولڈ میڈل ہے۔ ہندوستان نے ویمن کٹیگری میں سبھی ساتوں گولڈ میڈل پر قبضہ جمایا۔
الفیہ پٹھان (81 کلوگرام) نے فائنل میں مالدووا کی ڈاریا کوزورَو کو یکطرفہ انداز میں 5-0 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کا یہ مسلسل ساتواں گولڈ میڈل ہے۔ یوتھ عالمی چیمپئن شپ میں ہندوستان کا یہ اب تک کا بیسٹ اور تاریخی مظاہرہ ہے۔ ہندوستان نے اس سے پہلے گوہاٹی میں 2017 میں یوتھ عالمی چیمپئن شپ میں پانچ گولڈ میڈل جیتے تھے۔
ٹورنامنٹ کے نوویں دن ہندوستان کا یہ مسلسل ساتواں گولڈ میڈل ہے۔ پٹھان سے پہلے ساناماچا چانو، اروندھتی چودھری (69 کلو گرام)، وِنکا (60 کلوگرام)، سال 2019 کی ایشین یوتھ چیمپئن بےبی روزیسانا چانو (51 کلو گرام)، پونم (57 کلو گرام) اور گیتیکا (48 کلوگرام) نے گولڈ میڈل جیتے۔
چانو نے فائنل میں روس کی ویلیرِیا لِنکوآ کو 5-0 سے جبکہ گیتیکا نے پولینڈ کی نتالیا ڈومینیکا کو یکطرفہ انداز میں 5-0 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔
وہیں، پونم نے فائنل میں اسٹیلنی گراسی کو 5-0 سے کراری شکست دی جبکہ جُھلڈیز شیاکھیتوآ کے خلاف پانچ ججوں نے اتفاق رائے سے وِنکا کو فاتح قرار دیا۔ اروندھتی نے فائنل میں پولینڈ کی بربرا مارسِنکووسکا کو 5-0 سے کراری شکست دی۔
20 رکنی ہندوستانی ٹیم نے بے مثال مظاہرہ کرتے ہوئے 11 میڈل حاصل کرکے تاریخ رقم کیا ہے۔ ہندوستان کا گذشتہ سب سے بہترین مظاہر10 گولڈ میڈل کا تھا، جو اس نے 2018 میں ہنگری میں انٹرنیشل یوتھ چیمپئن شپ میں جیتا تھا۔
اس سے پہلے مردوں کی کٹیگری میں وشوامتر چونگتھوم (49 کلوگرام)، انکت نروال (64 کلو گرام) اور وشال گپتا (91 کلو گرام) سیمی فائنل میں ملک کے لیے تین کانسے کا میڈل جیتا۔
10 روزہ ٹورنامنٹ میں مرد اور خاتون مکے بازوں نے ایک ساتھ حصہ لیا۔ اس سے پہلے ہنگری میں 2018 میں پہلی بار 10 مردوں اور خواتین کی چیمپئن شپ ایک ساتھ کھیلی تھی۔ چیمپئن شپ میں 52 ممالک کے 414 مکے بازوں نے اپنی موجودگی درج کروائی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS