ریاض(ایجنسیاں):سعودی عرب میں “حج و عمرہ سیکورٹی” کی خواتین عسکری اہل کاروں نے زائرین، معتمرین اور نمازیوں کی خدمت کے لیے مسجد حرام میں اپنے مقررہ مقامات پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔خواتین عسکری اہل کار مسجد حرام میں سیکورٹی کے حوالے سے متعدد ذمے داریاں انجام دے رہی ہیں۔ ان میں احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کے نفاذ کی نگرانی اور حرم مکی میں خواتین سے متعلق تمام سیکورٹی امور پر نظر رکھنا شامل ہے۔سعودی وزارت داخلہ نے ٹویٹر پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر “حج و عمرہ سیکورٹی” کی مذکورہ خواتین عسکری اہل کاروں کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں وہ حرم مکی میں اپنی ذمے داریاں انجام دیتی دکھائی دے رہی ہیں۔واضح رہے کہ سعودی خواتین کی ایک بڑی تعداد کو سیکورٹی کے شعبے میں کام کرنے کے واسطے تربیت دی گئی ہے۔
حرم مکی : حج و عمرہ سیکورٹی میں شامل خواتین عسکری اہل کار مصروف عمل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS