image:global punjab

چندی گڑھ: (یو این آئی) پنجاب ویجی لنس بیورو نے پٹیالہ ضلع کے سمانا شہر تھانہ میں تعینات سب انسپکٹر کرنویر سنگھ، حولدار مکھن سنگھ اور ہوم گارڈ جوان ورسا سنگھ کو 13,000روپے کی رشوت لیتے ہوئے آج رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا جبکہ اسی معاملہ میں دو دیگر پولیس ملازمین کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
بیورو کے ترجمان نے یہ اطلا ع دیتے ہوئے بتایا کہ ان پولیس اہلکاروں کو پٹیالہ ضلع کے پاتڑا کے باشندہ ونود کمار کی شکایت پر گرفتار کیا گیا۔ شکایت کنندہ نے بیورو کو شکایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے بھتیجے کی ایک پولیس معاملہ مدد کرنے کے عوض مذکورہ پولیس اہلکاروں نے ان سے 25,000روپے رشوت مانگی تھی۔ بیورو کی ٹیم نے شکایت کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ پولیس اہلکاروں کو دو سرکاری گواہوں کی موجودگی میں 13,000روپے رشوت لیتے ہوئے موقع سے پکڑ لیا۔ تینوں پولیس اہلکاروں اور ان کے دو دیگر ساتھیوں کے خلاف انسداد بدعنوانی قانون کے تحت بیورو کے پٹیالہ تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS