چنڈی گڑھ : (یواین آئی) مرکزی حکومت کی جانب سے جاری تندرست پنجاب طبی مراکز کی تیسری برسی کے موقع پر جاری مختلف ریاستوں کی فہرست میں پنجاب کو پھرطبی مراکز کے بہترین آپریشن کے لئے ممتاز ریاست قراردیا گیاہے۔
صحت وخاندانی بہبود کے وزیر بلبیر سنگھ نے آج یہاں کہا کہ پوری ریاست میں 2820 مراکز میں صحت خدمات مکمل طورپر شروع کردی گئی ہے۔ کووڈ کے سبب لگائے گئے لاک ڈاون اور پابندیوں کے باوجود بھی پوری ریاست میں گزشتہ سال 65.2 لاکھ لوگوں نے ان مراکز سے طبی خدمات حاصل کیں۔
پرنسپل سکریٹری ہیلتھ حسن لال نے کہا کہ لوگوں کے دروازوں پر مل رہی اوپی ڈی خدمات کے علاوہ مراکز میں ہائپرٹینشن کے لئے 16.8 لاکھ لوگوں کی اسکریننگ کی گئی۔ اسی طرح ہی شوگرکے لئے 11 لاکھ اور منھ، سینے پر بچے دانی کے کینسرکے لئے 19.8 لاکھ لوگوں کی اسکریننگ کی گئی۔ یہاں تقریباً 56.3 لاکھ مریضوں کو مفت دوائیں بھی مہیا کراوائی گئیں اور 24.4 لاکھ مریضوں کے ڈایگنوسٹک ٹیسٹ بھی کئے گئے۔
مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم کمار راہل نے بتایا کہ کووڈ-19 وبا کے دوران کمیونٹی ہیلتھ افسر اور تندرست پنجاب صحت مراکز کی ٹیمیں دیہی آبادی کو معیاری اوپی ڈی اور کووڈ-19 سے متعلق خدمات مہیاکروانے کے لئے بہترین ثابت ہوئی ہیں۔ تندرست پنجاب طبی مراکز کی ٹیموں کے ذریعہ کووڈ سے متعلق سیمپلنگ، کانٹیکٹ ٹریسنگ اور گھروں میں کووڈ متاثرہ کوارنٹائن کئے گئے مریضوں کو خدمات مہیاکرنے کے لئے خصوصی کرداراداکیا جارہا ہے اور اب ریاست کے تمام تندرست صحت مراکز میں اہل مستفید افرادکی کووڈ ٹیکہ کاری بھی کی جارہی ہے۔
ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن ڈاکٹر اریت کورنے بتایا کہ یہ طبی مراکز، پنجاب ہیلتھ نظام کے لئے انتہائی مفید ثابت ہور ہے ہیں اور ان کے ذریعہ پوری ریاست میں بہترین طبی خدمات مہیاکرائی جارہی ہے۔ تیزی سے حاصل کئے گئے اس ہدف سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا ہےکہ ہم خاص پرائمری ہیلتھ سروسز کویقینی طور پر آگے بھی پہنچاتے رہیں گے، جس طرح کہ ہم نے اس اہم پروگرام کے لئے خاکہ تیارکیا ہے۔
طبی مراکز کے آپریشن کے تعلق سے پنجاب ملک کی ممتاز ریاست:سدھو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS