Image:The Print

مئو (ایجنسیاں):مئوصدر حلقہ سے ممبر اسمبلی مختار انصاری کی فرضی اسلحہ لائسنس معاملہ میں ضلع عدالت سے ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔ ضلع جج شنکر لال نے آج جمعہ کو یہ حکم مختار انصاری کے وکیل داروغہ سنگھ، ڈی جی سی فوجداری راجیش سنگھ راج کے دلائل کو سننے اور کیس ڈائری کا جائزہ لینے کے بعد دیا ہے۔واضح رہے کہ دکھن ٹولہ تھانہ میں مختار انصاری سمیت کئی لوگوں کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔
استغاثہ کے مطابق ممبر اسمبلی مختار انصاری نے اپنے لیٹرپیڈ پر کچھ لوگوں کو اسلحہ کا لائسنس دینے کی ضلع مجسٹریٹ سے سفارش کی تھی جس کی بنیاد پر ضلع مجسٹریٹ نے نصف درجن لوگوں کا اسلحہ لائسنس منظور کیا تھا بعد میں ہوئی جانچ کے دوران جن لوگوں کا لائسنس بنا تھا ان کا پتہ فرضی پایا گیا جس کے بعد دکھن ٹولہ تھانہ میں اس وقت کے تھانہ انچارج پرمانند مشرا کی تحریر پر رپورٹ درج ہوئی۔ پولیس نے معاملہ کی تفتیش کے بعد فرد جرم عدالت میں پیش کی۔ اس معاملہ میں مختار انصاری کے علاوہ بقیہ سبھی لوگوں کی ضمانت منظور ہوچکی تھی۔ ضلع جج کی عدالت نے آج جمعہ کو مختار انصاری کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی اور مختار انصاری کے وکیل داروغہ سنگھ، ڈی جی سی فوجدار راجیش سنگھ راج کے دلائل سننے کے بعد ضمانت منظور کرلی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS