وزیراعظم مودی نے بنگلہ دیش میں شہید میموریل پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی(ایجنسیاں): وزیراعظم نریندرمودی نے بنگلہ دیش میں جنگ آزادی کے شہیدوں کو آج ڈھاکہ واقع قومی شہید میموریل جاکرخراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر مودی بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کی دعوت پر ہمسایہ ملک کی تاسیس کے گولڈن جوبلی سال اور شیخ مجیب الرحمن کی برسی کے پروگراموں میں حصہ لینے کیلئے2روزہ دورے پر بنگلہ دیش گئے ہیں۔یہ یادگار بنگلہ دیش کے 1971 کی جدوجہد آزادی میں اپنی جان نچھاور کرنے والے شہیدوں کی قومی علامت ہے۔ یہ یادگار ڈھاکہ کے شمال مغرب سے 35کلومیٹر دور ساور میں واقع ہے اور اسے سید معین الحسن نے ڈیزائن کیا تھا۔ مسٹر مودی نے میموریل کمپلیکس میں ارجن کا پودا بھی لگایا اوروہاں وزیٹر بک پر دستخط کرتے ہوئے لکھاکہ میں دعاکرتاہوں کہ ساور میں ’پرجولت شاشوت جیوتی کپٹ‘اور جبر پر حق اورہمت کی عظیم فتح کی ہمیشہ یاددلاتی رہے۔بعد میں وزیراعظم نے بنگلہ دیش میں 14جماعتوں والے اتحاد کے لیڈران اور ان کے کنوینر سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں ممالک کے تعلقات کو مزیدگہرا کرنے کے مختلف امورپر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے کمیونٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی، جن میں اقلیتی برادریوں کے نمائندوں، بنگلہ دیشی مکتی جودھا اور فرینڈز آف انڈیا اور یوتھ آئی کانس کے نمائندے بھی شامل تھے ۔
غور طلب ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے بنگلہ دیش کے 2 روزہ دورے پر جمعہ کی صبح یہاں حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈہ پہنچنے پر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے خود شاندار استقبال کیا۔ مسٹر مودی محترمہ حسینہ کی دعوت پر ہمسایہ ملک کے قیام کی گولڈن جوبلی اور بنگا بندھو شیخ مجیب الرحمن کی صد سالہ سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے یہاں پہنچے ہیں ۔ ہوائی اڈّے پر بنگلہ دیش میں ہندوستان کے ہائی کمشنر وکرم دورے سامی بھی موجود تھے۔ مسٹر مودی کو ہوائی اڈے پر ہی فوج کے ایک دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ واضح رہے کہ کووڈ- 19وبا کے بعد مسٹر مودی کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے ۔
ہند-بنگلہ دیش کا رشتوں کو مزید مستحکم کرنے پر زور
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS