Image:indiannewslive

نئی دہلی : آل انڈیا ٹیکنیکل ایجوکیشن کونسل (اے آئی سی ٹی ای) نے انجینئرنگ کی تعلیم میں ٹیکنالوجی کے نئے سبجیکٹ کو فروغ دینے کے لئے پہل کی ہے۔ اس کے تحت ، آرٹیفیشیل انٹلی جینس ، مشین لرننگ ، سائبر سیکورٹی ، ڈیٹا سائنس ، انٹرنیٹ تھینگ ، بلاک چین سمیت 39 مضامین میں الگ سے کریڈٹ حاصل کرنے والے طلباکو بی ٹیک آنرس یا بی ای آنرس ڈگری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اے آئی سی ٹی ای نے حال ہی میں نئے تعلیمی سیشن میں انجینئرنگ کی تعلیم کے لئے رہنما اصول جاری کیے ہیں۔ ان میں انجینئرنگ کے باقاعدہ کورسز لینے والے طلبہ کو ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے کا آپشن بھی دیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کوئی مکینیکل انجینئرنگ میں بی ٹیک یا بی ای کررہا ہے تو روبوٹکس کے ایڈ آن کورس کرتا ہے اور اس میں 18 کریڈٹ حاصل کرتا ہے تو اسے بی ٹیک (آنرس) روبوٹکس ڈگری سے نوازا جائے گا۔ اس سے اس کے لئے روزگار کے مواقع بڑھ جائیں گے۔اے آئی سی ٹی ای نے ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی میں بھی مجموعی طور پر 39 ایڈ آن کورس کی نشاندہی کی ہے جن میں طلبہ اپنی باقاعدہ ڈگری کے ساتھ تعلیم حاصل کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ ، کالجوں اور یونیورسٹیوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ ان مضامین کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ ان میں سے زیادہ تر نئے کورس ایسے ہیں جن کی یا تو ڈگری نہیں ہوتی یا محدود اداروں میں ان کی پڑھائی ہوتی ہے۔ اس نظام سے روزگاربازار میں انجینئرنگ کی روایتی ڈگریوں کی افادیت میں اضافہ ہوگا۔انجینئرنگ کے مختلف کورسز کے لئے اے آئی سی ٹی ای ایڈ۔آن کورس کی ایک فہرست جاری کی ہے۔ اس میں کمپیوٹر سائنس کے ساتھ اے آئی ، مشین لرننگ ، ڈیٹا سائنس ، انٹرنیٹ تھنگ، ورچوئل اور ایگومینٹیڈریئلٹی شامل ہیں۔ الیکٹرانکس اور مکینیکل انجینئرنگ کے ساتھ سسٹم انجینئرنگ ، جی آئی ایس اینڈریموٹ سینسنگ ۔اس طرح ہر برانچ کے ساتھ ایڈآن کورس کے ذریعہ ہنر میں اضافہ کے ساتھ ڈگری بھی دی جائے گی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS