سری نگر (ایجنسیاں): جموں و کشمیر میں اب سبھی سرکاری اسکولوں کی شناخت ترنگے سے کی جائے گی۔ جموں و کشمیرکے اسکول تعلیم محکمہ نے سبھی سرکاری اسکولوں کے سائن بورڈ میں ترنگا لگانا لازمی قرار دے دیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سرکاری اسکول کی عمارتوں کو سفید اور گرے رنگ سے رنگا جانا چاہیے اور ساتھ ہی سائن بورڈ پر ترنگا بھی ہونا لازمی ہے۔جموں و کشمیر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سبھی سرکاری اسکولوں کی شناخت کرنے کیلئے کچھ نئے اقدام کیے گئے ہیں، جن سے سرکاری اسکولوں کی پہچان ’الگ اور آسان‘ ہو جائے۔ اسکول تعلیم محکمہ کے حکم کے مطابق اپریل مہینے کے آخر تک خطہ کے سبھی اسکولوں کو حکم پر عمل کر کے رپورٹ محکمہ تعلیم کو دینی ہوگی۔ حکم کو نظرانداز کرنے والوں پر کارروائی کی بات بھی کہی گئی ہے۔ نئے پیٹرن میں اسکول کے سائن بورڈ کا بیک گرائونڈ ترنگا رہے گا اور اس کے اوپر اسکول کے بارے میں مکمل جانکاری دی جائے گی۔ مثلاً اسکول کب بنا، کس کیٹگری کا ہے اور اسکول کا پتہ کیا ہے۔
کشمیر: سرکاری اسکول کے سائن بورڈ میں رہے گا ’ترنگا‘!
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS