24گھنٹے میں 22854 نئے معاملے،مہاراشٹر میں صورتحال تشویشناک، دہلی میں اس سال ریکارڈ
معاملے
نئی دہلی (ایجنسیاں):ملک کی کچھ ریاستوں میں جان لیوا کورونا وائرس کے کیسزمیں اچانک اضافے کے
دوران گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز میں ایک بارپھر اضافہ کی اطلاعات ہیں۔ گزشتہ دو دنوں
سے ایکٹیو کیسز میں کمی آئی تھی، لیکن اب ایک بار پھر اس میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں
کے دوران 4628ایکٹیو کیسز کا اضافہ ہوا، جبکہ بدھ اور منگل کے روز1285ایکٹیو کیسز کی کمی درج
کی گئی تھی۔اسی عرصے میں کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر 100سے
بڑھ کر 126ریکارڈ کی گئی ہے ۔ یہ تعداد بدھ کے روز 133، منگل اور پیر کے روز 97، اتوار کو
100، ہفتہ کو 108اور جمعہ کو 113تھی۔دریں اثنا ملک میں اب تک دو کروڑ 56لاکھ 85ہزار سے
زائد افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 22854
نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 12لاکھ 85ہزار 561 ہوگئی
ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 18100مریضوں کی شفایابی سے صحت مند مریضوں کی مجموعی
تعداد 10938146 اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 4628 سے بڑھ کر 189226ہوگئی ہے۔ اسی عرصے
کے دوران اس مرض سے 126اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 158189 ہوچکی
ہے۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 96.92 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 1.67فیصد، جبکہ
اموات کی شرح 1.40فیصد رہ گئی ہے ۔
دریں اثنا ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرمہاراشٹر میں ایکٹیو
کیسز میں پھر اضافہ ہوا، جبکہ کیرالہ میں فعال کیسز میں گراوٹ آرہی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران
مہاراشٹر میں 3692 ایکٹیو کیسزکا اضافہ ہوا ہے ، جس کے بعد ریاست میں یہ تعداد بڑھ کر
100240 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ریاست کیرالہ میں کورونا کے 1731کیسز گھٹ کر
35715 رہ گئے ہیں۔اسی عرصے کے دوران مہاراشٹر اور کیرالہ میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی
تعداد بالترتیب 9913اور 4192 رہی۔ موذی وبا سے صحت مند افراد کی تعداد کے لحاظ سے ملک میں
مہاراشٹر پہلے اور کیرالہ دوسرے نمبر پر ہے ۔جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 22854 نئے کیسز
رپورٹ ہوئے، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 12 لاکھ 85ہزار561ہوگئی۔ پچھلے 24
گھنٹوں کے دوران 18100 مریضوں کے صحتمند ہونے سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد
10938146 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 4628کے اضافہ سے کل تعداد 189226 ہوگئی۔
اسی عرصے کے دوران جان لیوا وبا سے 126مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ
کر 158189ہو چکی ہے۔
کورونا پھر ہوا بے قابو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS