نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے خواتین کے عالمی دن پر خواتین طاقت کو سلام کیا ہے۔
نریندر مودی نے پیر کے روز اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’خواتین کے بین الاقوامی دن پر ہماری خواتین کی بے مثال طاقت کو سلام۔ ملک کو خواتین طاقت کے بہت سے کارناموں پر فخر ہے۔ یہ ہماری حکومت کے لئے فخر کی بات ہے کہ اسے مختلف شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کا موقع ملا ہے‘‘۔
واضح رہے کہ خواتین کی شراکت کو تسلیم کرنے اور ان کے حقوق کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے مقصد کے ساتھ ، 8 مارچ کا دن پوری دنیا میں خواتین کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔‘‘
خواتین کے بین الاقوامی دن پر نائب صدر کی مبارکباد
نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ سبھی لوگوں کو خواتین کے وقار احترام کا عہدکرنا چاہیے۔
نائیڈو نے خواتین کے بین الاقوامی دن پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ ہمیں اپنی عظیم ثقافتی کے مطابق خواتین کے وقار اور اس کے احترام کا عزم کرنا چاہیے۔
نائیڈو نے کہا ’’ہمیں خواتین کے خلاف کسی بھی طرح کی تفریق کو ختم کرنے کا عہد کرنا چاہیے، جس سے ان کے لئے محفوظ ماحول یقینی بن سکے اور وہ اپنی صلاحیت کا پورا استعمال کرسکیں‘‘۔
وینکیا نائیڈو و وزیراعظم نے خواتین کے عالمی دن پر خاتون طاقت کو سلام کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS