مایاوتی نے مرکزی اورریاستی حکومتوں سے پیٹرولیم مصنوعات پرعائد ٹیکس میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا

0
Image: Outlook India

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے ملک میں پٹرول،ڈیزل اوررسوئی گیس جیسی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر آج تشویش کا اظہار کیا اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے مسلسل بڑھ رہے ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔
بی ایس پی صدر نے آج ٹویٹ کر کے کہا کہ ملک میں پٹرول،ڈیزل اور رسوئی گیس جیسی ضروری اشیا سے سرکاری کنٹرول ہٹنے سے قیمتیں بے لگام ہو کر بڑ ھ رہی۔ اس سے غیریب عام پریشان ہیں۔ صورتحال کی سنگینی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سرکار اس کا حل نکالے ۔
محترمہ مایاوتی نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ مرکزی اورریاستی سرکاریں پٹرول اور ڈیزل پر اضافی ٹیکس من مانے طریقے سے بڑھارہی ہیں،جس کی وجہ قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ کروڑوں لوگوں پر اس کا براہ راست بوجھ پڑ رہا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS