چنئی: انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل کی شروعات 2008 میں ہوئی تھی، لیگ کے اب تک 13 سیزن ہو چکے ہیں اور 14ویں سیزن کی نیلامی 18 فروری کو ئی جس میں کل 61 کھلاڑیوں پر بولی لگی۔ اس نیلامی میں پریٹی زنٹا کی ٹیم کنگس الیون پنجاب نے سب سے زیادہ 9 کھلاڑیوں کو خریدا۔ جب کہ کولکاتا نائٹ رائیڈر س، دہلی کیپٹلس ،رائل چیلنجرز بنگلور اور راجستھان رائلز نے 8-8 کھلاڑیوںکو خریدا ہے۔ ممبئی انڈینس 7 چنئی سپرکسنگ 6 اور سن رائزرس حیدرآباد نے سب سے کم 3 کھلاڑی خریدے۔ اس نیلامی کے بعد آر سی بی کی بیٹنگ لائن اپ اٹیک مضبوط ہو گیا ہے۔ کوہلی کے علاوہ اب ٹیم میں گلین میکسویل اور اے بی ڈویلیئرز جیسے ہٹر بلے باز ہوں گے جس کا فائدہ یہ ہو گا کہ کپتان کوہلی بھی پڈککل کے ساتھ اوپننگ میں آسکتے ہیں۔ نچلے آرڈر میں کئیل جیمسن اور ڈینئل کرسچن جیسے آل راؤنڈر ہوں گے جو ٹیم کو مزید مضبوط بناسکتے ہیں۔وہیں محمد اظہرالدین نوجوان کھلاڑیوں میں کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔ وہیں نیلامی میں کے کے آر نے سوچ سمجھ کر بولی لگائی اور کم پیسہ خرچ کرکے بہترین کھلاڑی خریدے اور ٹیم 8 عظیم کھلاڑی شامل کئے ہیں جن میں شکیب الحسن اور بین کٹنگ جیسے آل راؤنڈر کرن نائر جیسے بیٹسمین اور ہربھجن سنگھ جیسے تجربہ کار اسپنر شامل ہیں۔چنئی گزشتہ کچھ سیزن سے اسپنرز کو فوقیت دے رہا ہے اور اس نیلامی میں بھی ایسا ہی ہوا ۔
معین علی اور کرشنپا گوتم جیسے اچھے آف اسپنرز اب ٹیم کا حصہ ہیں ،جو بیٹنگ میں بھی کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔
دہلی کیپٹلس نے تجربہ کار بلے باز اسمتھ اور امیش یادو جیسے بالر کوسستے میں خریدا ،دہلی نے اسٹیو اسمتھ (2.2 کروڑ) اور ایک تجربہ کار فاسٹ بالر کے طور پر عمش یادو (ایک کروڑ) کو یعنی مجموعی طور پر 3.2 کروڑ میں خریدا۔ اسمتھ کا ساتھ ملنے سے نوجوان کپتان سریش ایئر کو کافی سہارا ملے گا اوراس اسمتھ اس کمی کو پورا کریں گے جو گزشتہ سال آئی پی ایل کے فائنل میں ہوئی اورممبئی نے دہلی کو باآسانی شکست دی تھی۔ اسی کے ساتھ ہی ، امیش ، کاگوسو ربادا اور انریچ نورٹجے ڈیتھ اوور میں مدد کرسکیں گے۔ راجستھان نے کرس مورس کے طور پر آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے مہنگا کھلاڑی خریداہے۔ نیلامی سے پہلے اسے جوفرا آرچر کے بیک اپ کے طور پر ڈیتھ اوور اسپیشلسٹ کی ضرورت تھی۔ کرس مورس اس کمی کو بیٹ اور گیند دونوں کے ذریعہ پورا کر سکتے ہیں۔وہیں راہل تیوتیہ اور ریان پیراگ کے ساتھ شیوم دوبے بھی نچلے مڈل آرڈر میں اچھے آپشن ہو سکتے ہیں۔
نیلامی کے دوران پنجاب کنگزنے فاسٹ بالنگ پر زور دیا محمد سمیع کو رچرڈسن اور میرڈتھ کے طور پر بہترین ساتھی ملے۔رچرڈسن آسٹریلیائی بگ بیش لیگ 2020-21 سیزن میں 29 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹ لینے والے تھے۔ دونوں بالر یارکرز کو 140 پلس کی رفتار سے پھینکنے میں مہارت رکھتے ہیں۔
ڈفنڈنگ چمپئن ممبئی انڈینس نے بالنگ لائن اپ کو مضبوط بنانے پر توجہ دی اور ناتھن کلٹر نائل ، ایڈم ملنے ، جیمس نیشم اور پیوش چاول کو ٹیم کا حصہ بنایا۔ توقع کے مطابق ارجن تندولکر کو ممبئی ہی نے خریدا تھا۔ وہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر بھی ہیں۔ بولٹ کی موجودگی میں انہیں اپنے پہلے سیزن میں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
نیلامی سے پہلے حیدرآباد میں کم سے کم 3 سلاٹ باقی تھے۔ حالانکہ ان کے پاس 10.75 کروڑ کی کی اچھی خاصی رقم موجود تھی ۔ انہوں نے اچھے کھلاڑیوں کو خریدنے کی کوشش کی لیکن دوسری ٹیموں کی بولی زیادہ ہونے کے سبب انہوں نے ہاتھ کھینچ لیا۔ ٹیم کو کیدار جادھو ، مجیب الرحمن اور جگدیش سوچت جیسے کھلاڑیوں سے کام چلانا پڑا۔ مڈل آرڈر میں منیش پانڈے پر بہت دباؤ ہو جاتا تھا لیکن اب انہیں کیدار جادھو ایک اچھا آپشن ثابت ہوسکتے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر ، ولیم سن ، بھونیشور کمار،مچل مارش کی موجودگی میں ٹیم کافی مضبوط ہے۔