بھوپال: مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے کولار تھانہ علاقہ میں ایک لڑکی کے ساتھ تقریباً ایک مہینہ قبل ہوئے لرزہ خیز واقعہ کا معاملہ آج میڈیا میں آنے کے بعد سینئر کانگریسی لیڈر اور سابق وزیراعلی دگوجے سنگھ اس کی مذمت کی۔
دگوجے سنگھ نے ٹوئٹ کے ذریعہ ایک اہم اخبار میں شائع خبر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس نہایت لرزہ خیز واقعہ کی مذمت کرتا ہوں۔ قصوروار شخص کو سخت سزا ملنی چاہئے۔
میڈیا میں آئی خبر کے مطابق 24سالہ لڑکی کی یہا ں کولار تھانہ علاقہ میں جے کے ہاسپٹل کے پاس 16جنوری کی شام کو ایک نوجوان نے سڑک کے کنارے آبروریزی کرنے کی کوشش کی۔ نوجوان نے دیر شام سڑک پر جارہی خاتون کو دھکا دیکر سڑک کے کنارے گرا دیا اور اس کی آبرو ریزی کی کوشش کی۔ اس دوران نوجوان نے لڑکی کے جسم پر پتھر سے وار کئے۔ کچھ منٹوں تک ہوئی جدوجہد کے درمیان کچھ لوگ وہاں سے گزر ے اور لڑکی کی آواز سن کر اس کے پاس پہنچے، تب تک نوجوان سے وہاں سے فرار ہوگیا۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وہاں موجود لوگ لڑکی کو یہاں واقعہ ایمس میں لے گئے۔ اسے پیٹھ میں درجنوں ٹانکے آئے اور اس کی ریڑھ کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس وقت لڑکی چلنے سے بھی معذور ہے اور وہ انصاف کیلئے آواز اٹھا رہی ہے۔
اس سلسلہ میں بھوپال کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اے سائی منوہر سے موبائل فون پر رابطہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ارشاد (ڈی آئی جی، بھوپال،ارشاد ولی) اس بارے میں بتائیں گے۔ ولی سے بھی فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہیں ملی۔
دگوجے سنگھ نے بھوپال میں24سالہ لڑکی کے ساتھ لرزہ خیز واقعہ کی مذمت کی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS