بھوپال میں اسمبلی کے بجٹ سیشن کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ22 فروری سے 26 مارچ تک

0

بھوپال : مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں اسمبلی کے بجٹ سیشن کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے مدِ نظر دفعہ 144 کے تحت پابندیوں سے متعلق ایک حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ جن مقامات پر دفعہ 144 نافذ رہے گی، وہاں احتجاج اور مظاہرہ نہیں کیا جائے گا ۔
کلکٹر اور ضلع مجسٹریٹ بھوپال اویناش لاونیا نے کہا ہے کہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ضابطہ فوجداری 1973 کی دفعہ 144 کے تحت حکمنامہ جاری کیا گیا ہے ۔ جو 22 فروری سے 22 فروری سے 26 مارچ تک صبح شام 6 بجے سے رات 12 بجے تک لاگو رہے گا ۔
سرکاری معلومات کے مطابق یہ دفعہ 74 بنگلے کے اوپر والی سڑک سے ہوتے ہوئے روشن پور چوک میں نافذ رہے گی ۔ نئے ایم ایل اے ریسٹ ہاؤس کی سامنے والی پرانی سڑک،پولیس سپرنٹنڈنٹ دفترسے سبن چوک،اوم نگر اور ولبھ نگر کا پورا جھگی والا علاقے میں دفعہ 144 نافذ رہے گی ۔ یہ دفعہ ڈیوٹی پر تعینات ملازمین اور افسروں پر لاگو نہیں ہوگی ۔ جنازہ یا بارات اس سے مبرا رہے گی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS