نئی دہلی: دہلی کے پٹیالا ہاؤس کورٹ نے بنگلورو کی کلائمیٹ ورکر 22 سال کی دشا راوی کو دہلی پولیس کو پانچ دن کی ریمنڈ پر سونپا ہے۔ انہیں ٹولکٹ کیس میں ہفتہ کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے دہلی پولیس نے کرمینل سازش رچنے کے الزام میں ٹولکٹ کے ایڈیٹروں کے خلاف کے ایف آئی آر نمبر 49/21 درج کی گیاتھا۔ پولیس نے الزام لگایا کہ ٹولکٹ معاملہ خالصتانی گروپ کو دوبارہ کھڑا
کرنے اور ہندوستان کی حکومت کے خلاف ایک بڑی سازش ہے۔ دہلی پولیس نے دیشا راوی کی عدالت سے 7 دن کی ریمانڈ مانگی تھی ۔ عدالت نے 7 دن کی ریمانڈ نہ دے کر 5 دن کی ریمانڈ دے دی ہے۔پولیس نے 26 جنوری کو ہونے والے دیشا راوی پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے کسان تحریک کی حمایت میں بنائی گئی ٹول کٹ کو ایڈیٹ کیا ہےاور سوشل میڈیاپر شئیر کیا تھا۔ یہ وہیں ٹول کٹ ہے جس کو سوڈیش کلائمیٹ ورکر گریٹا تھنبرگ نے
سوشل کیا تھا۔ دہلی پولیس نے ٹوئٹ کر کہا ہےکہ دیشا راوی اس ٹول کٹ کی ایڈیٹر ہیں اور اس دستاویز کو
تیار کرنے سے لے کر اس کو سوشل میڈیا پر مشترکہ کرنے میں اہم رول ہے ۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS