فیکٹ چیک :تصویر ایڈیٹ کردعوی کیا کہ کانگریس ورکر میا خلیفہ کے پوسٹر کو کیک کھلا رہے ہیں

0

ئی دہلی :سوشل میڈیا پر لوگ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دعوی کررہے ہیں کہ کانگریس ورکر سابق
پورن ایکٹر میا خلیفہ کے پوسٹر کو کیک کھلا رہے ہیں ۔ حال ہی میں ہندوستان میں ہور رہے کسان تحریک کی
حمایت میں ٹوئٹ کرنے پر سرخیوں میں آئی تھیں۔ ان کے ساتھ ہی کئی بین الاقوامی سیلی بریٹیز نے کسان
تحریک کی حمایت میں لکھا تھا۔ اس کے بعد حکمراں بی جے پی اور پرو گورنمنٹ میڈیا اوٹلیسٹ نے بنا کسی
ثبوت کےاسے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف سازش بتایا۔
نیچے بی جے پی ممبر سریندر پونیا کا ٹوئٹ ہے جس میں کانگریس کا مذاق اڑاتے ہوئے انہوں نے لکھا،’’راہل جی کے کانگریسی بھر کہتے ہیں کے ای وی ایم ہیک ہوگئی‘اسے 2,100ٹوئٹ ملنے کے بعد ڈلیٹ کردیا گیا۔
ایک اور بی جے پی ممبر راج انند سنگھ نے ناگوار ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا’اس چمچوں کو غیر ملکی ناچنے اور جسم کی نمائش کرنے والی ہی کیوں پسند آتی ہیں۔ غیر ملکی @ReallySwaraکو کوئی پوچھ ہی نہیں رہا اس بار اور khanumrfa@خیر چھوڑو۔
اسے رشی باگری نے بھی شیئر کیا۔ یہ یوزر اکثر غلط اور غیر ضرور اطلاعات شیئر کرتا رہتا ہے ۔ اس نے بعد میں ٹوئٹ ڈلیٹ کرلیا۔
ٹوئٹ یوزر shuklapinku@کے پوسٹ کو ارٹیکل لکھے جانے تک 900سے زیادہ لوگوں نے شیئر کیا۔ یہ دعوی فیس بک پربھی کافی وائرل ہے۔

ایڈیٹ کی ہوئی تصویر ایک اہم ریورس ایمج سرچ بتا دیتا ہے کہ وائرل تصویر ایڈیٹ کی ہوئی ہے ۔ کانگریس کے اس اورجنل پوسٹر میں راہل گاندھی ہیں۔ یہ تصویر گیٹی ایمیج پر بھی دیکھی جاسکتی ہے جو 19جون 2007کو راہل گاندھی کے جنم دن پر کھینچی گئی تھی۔ یوتھ کانگریس ورکروں نے 37ویں جنم دن پر ایک کیک کاٹا تھا اور پوسٹر کو کھلاتے ہوئے تصویر کھینچوائی تھی۔ اس امیج کریڈٹ روی نندن /AFPکو دیا گیا ہے ۔
اس سے پہلے الٹ نیوز نے ریحانہ کی ایک وائرل تصویر کا فیکٹ چیک کیا تھا۔ جس میں انہیں پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ دیکھاجارہا تھا۔ اصل میں وہ جھنڈا ویسٹ انڈیز کرکٹ کا تھا۔ ریحانہ نے کسان تحریک پر CNNکا ارٹیکل شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیاتھا کہ لوگ اس کے بارے میں بات کیوں نہیں کررہے۔ اس کےبعد پوری دنیا کا دھیان ہندوستان میں ہورہے کسان تحریک کی اور آیا اور دوسری اور،ہندوستان میں مظاہرے سے مطالق غلط اطلاعات کا سیلاب آگیا ہے
بشکریہ: altnews

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS