واشنگٹن: امریکہ نے ایرانی وزیرخارجہ کے بیان پرردعمل میں کہا ہے کہ جوہری ڈیل بحال کرنے سے متعلق ایران کی تجویزقبول کرنا قبل ازوقت ہوگا۔
ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کی تعمیل پرواپس آیا تو امریکہ بھی ایسا ہی کرے گا۔
نیڈپرائس کا مزید کہنا تھا کہ تہران سے براہ راست بات چیت اورتجویز ماننے کے نقطے پر پہنچنے سے پہلے اتحادیوں، شراکت داروں اور کانگریس سے مشاورت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا تھا کہ امریکہ جوہری معاہدے میں واپس آئے تو ایران فوری ردعمل دےگا۔
فریقین کو ایٹمی ڈیل پر لانے کے لئے یوروپی یونین نے کوششیں تیز کردیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS