نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے پیر کو عام بجٹ 22-2021 کو منظوری دےدی۔
وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں مالی سال 22-2021 کو منظوری دی گئی ۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے مرکزی بجٹ کابینہ کے سامنے رکھا۔
اس سے پہلے محترمہ سیتارمن نے مالی سال 22-2021 کے عام بجٹ کی ایک ڈیجیٹل کاپی صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو سونپی اور صدر سے عام بجٹ پیش کرنے کی اجازت طلب کی۔
مرکزی وزیر خزانہ 11 بجے لوک سبھا میں ڈیجیٹل عام بجٹ پیش کریں گی ۔وہ اپنے ٹیب سے بجٹ کی تقریر پڑھیں گی۔وہ تیسری بار عام بجٹ پیش کریں گی، انہوں نے پانچ جولائی 2019 کو پہلی بار بجٹ پیش کیا تھا جو عبوری بجٹ تھا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS