سینٹ پیٹرس برگ: روس کے سینٹ پیٹرس برگ میں غیر قانونی مظاہرے کے دوران ایک ہزار سے زیادہ لوگوں کو پولیسنے حراست میں لیا ہے۔
انسانی حقوق کے دفتر اومبڈسمین کے مطابق اتوار کو پولیس نے غیر قانونی احتجاجی مظاہرے کے دوران شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔
اومبڈسمین کے دفتر نے ایک بیان میں کہا،’’ابتدائی اعدادو شمار کے مطابق 7000 سے کم لوگوں نے احتجاجی مظاہرے میں حصہ لیا جن میں سے ایک ہزار سے زیادہ لوگوں کو حراست میں لیا گیا۔‘‘
سینٹ پیٹرس برگ عدالت کے اعدادو شمار کے مطابق شہر میں ہوئے غیر قانونی مظاہروں کے بعد گرفتار کئے گئے لوگوں کی کل تعداد 24 تک پہنچ گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اتوار کو مظاہرے کے دوران سینٹ پیٹرس برگ میں پولیس افسروں پر تین بار حملہ ہوا۔ سوپیا اسکائر میں ایک پولیس افسر زخمی ہوا ہے۔
سینٹ پیٹرس برگ کی پولیس نے اتوار کو سوپیا اسکائر میں غیر قانونی ریلی کی بھیڑ کو تتربتر کرنے کےلئے فلیش بیگ گرینیڈ اور کالی مرچ اسپرے کے مبینہ استعمال کی میڈیا خبروں کی تردید کی ہے۔