بولیویا کو فروری میں’کوویکس ویکسین‘کی ایک ملین خوراکیں ملنے کی امید

0

ماسکو:  بولیویا کو فروری میں’کوویکس ویکسین‘کی 10 لاکھ  خوراکیں ملنے کی امید ہے۔
صدر لیوس ارکی نے اس کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا’’بولیویا کو فروری میں کوویکس  ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں ملیں گی۔
ہم نے تین ماہ سے بھی کم عرصے میں اٹھائے گئے اقدامات کے ساتھ  ہم ان چار ممالک میں شامل ہو گئے ہیں جو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن  کی منظور شدہ  کوویکس ویکسین  ملیں گی‘‘۔
بولیویا نے روس کی اسپوتنک وی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی ہے اور اس کے تقریبا 5 ملین خوراک کی فراہمی کے لئے گذشتہ سال دسمبر میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔  خیال رہے جمعہ کے روز سے ہی ملک میں اسپوتنک  وی کی ویکسینیشن شروع کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ بولیویا نے رواں ماہ کے آغاز میں ایسٹرا زینیکا دوا ساز کمپنی اور ہندوستان میں اس کی شراکت دار سیرم انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ 5 ملین کووڈ 19 ویکسین درآمد کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS