بروسیلز: یوروپی یونین اپنے ممبر ممالک کو کورونا ویکسین کی فراہمی کو مستحکم کرنے کے لئے برطانیہ کو فائزرکی برآمدات پر پابندی عائد کر سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوورپی یونین اپنے ممبر ممالک کے عوام کے لئے فوری اوراحتیاطی تدابیر کے طور پر ویکسین کی مؤثرتیاری اور فراہمی کا تجزیہ کررہی ہے۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا نے یورپی یونین کے صدر چارلس مشیل کے حوالہ سے دی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایسٹرا زینیکا کمپنی کی جانب سے یوکے کو ویکسین کی سپلائی کی ضمانت کے حوالہ سے بحث چھڑی ہوئی ہے.اور اسی وجہ سے یوروپی یونین کے ممالک میں ویکسین کی فراہمی میں تاخیر پرگفت و شنید جاری ہے۔ برطانیہ نے فائزر کو ویکسین کی 40 ملین خوراکیں سپلائی کرنے کا حکم دیا ہوا ہے۔
مشیل نے کہا’’فوری احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے یہ کارروائی یوروپی یونین کے رکن ممالک کے باشندوں کے لئے ویکسین کی فوری تیاری اور فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اٹھایا جائے گا۔‘‘
یوروپی یونین برطانیہ کو کورونا ویکسین کی برآمدات پر پابندی عائد کرسکتی ہے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS