بلیا: اترپردیش میں بلیا کے شہر کوتوالی علاقے میں ایک 14 سالہ لڑکی کے گھر میں گھس کر اس کی آبری ریزی کرنے اور اس کی ویڈیو بناکر جسمانی تعلق بنانے کے لئے مجبور کرنے کے الزام میں ایک نوجوان اور اس کے باپ کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔
دونوں کے خلاف لڑکی کے باپ نے اترپردیش قانون تبدیلی مذہب سے بچاؤ کے آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ،ڈاکٹر وپن ٹڈا نے آج یہاں بتایا کہ شہر کوتوالی کے علاقے کے ایک محلے میں عبدالرحمن گزشتہ 11 جنوری کو زبردستی گھر میں داخل ہوا اور ایک 14 سالہ ہندو نوعمر لڑکی کی آبرو ریزی کی اور اس کا ویڈیو کلپ بنائی۔ بعد میں وہ ویڈیو کلپ دکھا کر ایک بار پھر اس کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے کا دباؤ ڈال رہا تھا۔ اس سے تنگ آکر،نوعمر لڑکی نے 13 جنوری کو اپنے والدین کو ساری بات بتا دی۔ اس کے بعد لڑکے کے والد نے شہر کوتوالی میں عبدالرحمن اور اس کے والد کلیم کے خلاف تعزیرات ہند کی عصمت دری کی دفعہ، گھر میں داخل ہونے کے الزام کے ساتھ ہی پاسکو ایکٹ اور اترپردیش قانون کے تبدیلی مذہب سے بچاؤ کے آرڈیننس کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔
اس سلسلے میں ،پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کیا اور منگل کو جیل بھیج دیا۔
لڑکی کی آبرو ریزی کے بعد ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے باپ بیٹا گرفتار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS