نئی دہلی: دہلی پولیس کے وسطی ضلع کے اسپیشل اسٹاف میں تعینات تین پولیس اہلکاروں کو لائن میں منتقل کردیا گیا ہے۔ تینوں پولیس اہلکاروں پر بدعنوانی کا الزام ہے۔ اصل میں 14 جنوری کو،دو افراد کو منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں سنٹرل دہلی کے اسپیشل اسٹاف نے گرفتار کیا تھا،لیکن انہوں نے ایک ملزم کو پیسے لیکر کر رہا کردیا تھا۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق،یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ جب پولیس نے دہلی کے ایک علاقے سے منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کیا تو ان سے منشیات برآمد کی گئیں۔ لیکن اس میں سے کچھ منشیات کو غائب کردیا گیا۔ باقی منشیات کی برآمدگی دکھائی گئیں۔
سینئر پولیس افسران کو جب اس کا علم ہوا تو شروعاتی تفتیش میں سب انسپکٹر سمیت تین پولیس اہلکاروں کو لائن حاضر پر کھڑا کردیا گیا۔ اب اس معاملے میں دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ اس کی تفتیش ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو دی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS