کیلاش ستیارتھی نے بچہ مزدوری کے خاتمے کے لئے ” فیئر شیئرفار چلڈرن” کا آغاز کیا

0

نئی دہلی: نوبل امن انعام یافتہ بچوں کے حقوق کے کارکن کیلاش ستیارتھی  نے عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی شخصیات کے ساتھ مل کر بچہ مزدوری  ختم کرنے کے بین الاقوامی سال میں "فیئر شیئر فار چلڈرن" مہم کا آغاز کیا ہے۔ 
ستیارتھی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جمعرات کی رات دیر گئے اس مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے پائیدار ترقیاتی مقصد کے تحت سال 2025 تک دنیا سے بچہ سے مزدوری کے خاتمے کا ایک ہدف مقرر کیا ہے۔ اس کے تحت سال 2021 کو بچہ مزدوری کے خاتمے کے بین الاقوامی سال کے طور پر منایا جارہا ہے۔ لہذا،پوری دنیا سے اقوام متحدہ کی ایجنسیوں،نوبل انعام یافتہ افراد،کارپوریٹوں،مذہبی رہنماؤں،بین الاقوامی تنظیموں اور نوجوان رہنماؤں کو متحرک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ وہ 2025 تک بچہ مزدوری کو ختم کریں اور پائیدار ترقیاتی مقصد کو حاصل کریں۔ 
 ستیارتھی نے کہا کہ یہ مہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گی کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے اس بین الاقوامی سال میں ،ہر فورم پر اس پر تبادلہ خیال کیا جائے اور اس سے مشاورت کرکے فوری ٹھوس کارروائی کی مانگ کی جائے۔ "فیئر شیئر فار چلڈرن" مہم کا مقصد بجٹ اور وسائل وغیرہ میں آبادی کے تناسب سے بچوں کے منصفانہ حصہ کو یقینی بنانا ہے۔ اس مہم کی حمایت کرنے کے لئے،عالمی رہنماؤں نے ایک حلف نامے پر دستخط کیے ہیں جس میں بچہ مزدوری کے خاتمے کے اپنے عہد کا اظہار کیا گیا ہے-

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS