پرتاپ گڑھ : اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ کوہنڈور علاقے کے چندربھان پور گاوں کے اینٹ بھٹہ کے دو مزدوروں کی جمعرات کو مشتبہ حالات میں موت ہوگئ ،اور خاتون سمیت چار افراد کی حالت نازک ہے ۔لوگوں کاکہنا ہے کہ زہریلی شراب پینے سے موت ہوئی ہے ۔جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی واضح ہوگا کی موت کا سبب کیا ہے ؟
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مشرقی سریندر دیویدی کے بموجب تھانہ کوہنڈورعلاقے کے چندربھان پورگاوں میں منّا پانڈے کا اینٹ بھٹہ ہے ،جہاں چھتیس گڑھ و اوڑیسہ کے مزدور کام کرتے ہیں ۔وہیں جمعرات کی صبح مزدورروہت 35 کی حالت شدید ہونے کے سبب مقامی اسپتال لایا گیا ،ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا تو لے جاتے وقت راستہ میں اس کی موت ہونے پر اس کے ساتھیوں نے پولیس کو مطلع کیئے بغیر لاش کو پریاگ راج لے جاکر آخری رسم ادا کر دی ۔ادھر شام کو لیل 40، کنشو 60 واس کی اہلیہ کھنتی 58 چنتارام 55،بدھیسر45 ساکنان کلیا تھانہ کوماخان ضلع مہاسمود چھتیس گڑھ کی حالت شدید ہونے پر علاج کے لیئے ضلع اسپتال لایا گیا ۔ڈاکٹروں نے لیل کو مردہ قرار دیا ۔پولیس متوفی کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیئے قبضے میں لیا ۔انہوں نے کہا کہ پوسٹمارٹم رپورٹ موصول ہونے پر ہی موت کا سبب معلوم ہو سکے گا ۔پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ متوفی روہت کی اہلیہ شیوانی کا کہنا ہے کہ شراب پینے سے اس کے شوہر اور لیل کی موت ہوئ ہے ۔علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ زہریلی شراب پینے سے موت ہوئ ہے ۔کچھ لوگ شراب بنا کر بھٹے پر سپلائ کرتے تھے جس کے پینے سے مزدوروں کی موت ہوئ ہے ۔
اینٹ بھٹہ کے دو مزدوروں کی مشتبہ موت اورچار کی حالت نازک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS