کلکتہ :منگل کی رات جلپائی گوڑی کے دھوپ گوڑی میں ہوئے سڑک حادثہ میں 14افراد کی موت کے بعد وزیرا علیٰ ممتا بنرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے مہلوکین کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی ہے۔
وزیر اعظم مودی نے سڑک حادثہ میں ہلاک 14افراد کے اہل خانہ کو دو دولا کھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔جب کہ زخمیوں کو 50ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
وزیر اعظم آفس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو دو لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ، مرکزی حکومت زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے 50000 روپے کی مالی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پوری ہمدردی مہلوکین کے اہل خانہ کے ساتھ اور زخمیوں کے علاج کےلئے ہر ممکن مددکی جائے گی۔اس بعد ممتا بنرجی جو اس وقت پرولیا ضلع میں ہیں کہا کہ نے اعلا ن کیا کہ ریاستی حکومت مہلوکین کے اہل خانہ کو ڈھائی لاکھ اور زخمیوں کو 25ہزار روپے دے گی ۔
جلپائی گوڑی حادثہ میں مہلوکین کے اہل خانے کےلئے وزیرا علیٰ او ر وزیر اعظم نے مالی مدد کا اعلان کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS