یوم جمہوریہ کی تقریب میں سرکاری ملازموں کی شرکت لازمی قرار

    0

    جموں: حکومت نے جموں میں منعقد ہونے والی یوم جمہوریہ کی تقریب میں سرکاری ملازموں کی شرکت کو لازمی قرار دیا ہے اور انہیں متنبہ کیا گیا ہے کہ کسی قسم کی کوتاہی کو ہدایات کی نافرمانی تصور کیا جائے گا۔
    بتادیں کہ جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے سب سے بڑی تقریب مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں منعقد ہوگی جس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پریڈ کی سلامی لیں گے۔
    حکومت کی طرف سے ایک سرکولر میں تمام محکموں کے سربراہوں اور پبلک سیکٹر محکموں کے چیف ایگزیکیٹوز سے کہا گیا ہے کہ وہ یوم جمہوریہ کی تقریب میں اپنی اور اپنے ماتحت ملازموں کی شرکت کو یقینی بنائیں۔
    سرکولر میں کہا گیا ہے:’سال 2021 کی یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں منعقد ہونے والی ہے جس میں لیفٹیننٹ گور نر پریڈ کی سلامی لیں گے۔ تمام افسروں اور ان کے ماتحت ملازموں،جو جموں میں مقیم ہیں، سے تاکید ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی کے حصے کے بطور اس تقریب میں شرکت کریں‘۔
    سرکولر میں مزید کہا گیا ہے کہ تقریب میں ملازموں کی عدم شرکت کو حکومتی ہدایات کی نافرمانی اور اپنے فرائض سے کوتاہی سے تعبیر کیا جائے گا۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS