دہلی میں کم از کم درجہ حرارت 7.8 ڈگری سیلسیس

0

نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں بدھ کو کم از کم درجہ حرارت معمول سے ایک ڈگری اوپر 7.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا اور ہوا کے معیار میں معمولی بہتری دیکھی گئی۔
محکمہ موسمیات نے آج یہ اطلاع دی۔ محکمے کے مطابق ایک تازہ مغربی خلل کا جمعہ سے مغربی ہمالیہ علاقے میں اپنا اثر شروع ہوجائےگا۔ اس کے اثر سے پیر سے درجہ حرارت میں چارڈگری تک کمی آنے کا اندازہ ہے۔
دارالحکومت میں تیز ہوا چلنے سے آج صبح ہوا کے معیار میں معمولی بہتری دیکھی گئی۔ صبح 9 بجے دہلی میں ہوا کا معیار انڈیکس 308 پر رہا۔
دارالحکومت میں منگل کو اس مہینے ہوا کی رفتار میں کمی اور زیادہ نمی کی سطح کی وجہ سے چھٹی بار ہوا کا معیار شدید ہوگیا تھا۔
دارالحکومت کے 24 گھنٹے کی ہوا کے معیار منگل کو 404،پیر کو 372 اور اتوار کو 347 رہی تھی۔ اس سے پہلے دہلی میں مسلسل تین دن ہوا کا معیار شدید رہا۔
ہوا کا معیار انڈیکس صفر سے 50 تک اچھی،51 سے 100 کے درمیان اطمینان بخش،101 سے 200 کے درمیان درمیانہ ،201 سے 300 کے درمیان خراب ،301 سے 400 کے درمیان بہت خراب اور 401 سے 500 کے درمیان کے زمرے میں شدید مانا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS