جے پور:راجستھان میں عالمی وبا کورونا کے سبب گزشتہ 10 ماہ سے بند اسکول پیر سے نویں سے بارہویں جماعت کے لئے کھولے جائیں گے۔
وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی 18 جنوری سے نویں سے بارہویں جماعت کے لئے اسکول کھلنے کی اجازت کے تحت اسکولوں میں کورونا ضابطوں پر پوری توجہ دی جائے گی اور ضلعوں میں کام کرنے والے ہندوستانی انتظامی خدمات کے افسر اور راجستھان انتظامی خدمات کے افسر اپنی تعیناتی کے مقام کے نزدیک ہائر سیکنڈری اسکولوں میں جاکر محکمہ کی جانب سے جاری ایس او پیپر عمل آوری کا جائزہ لیں گے۔
حکومت نے طلبا کے والدین کی رضامندی سے اسکول آنے کی اجازت دی ہے۔ ایک طویل وقفے کے بعد اسکولوں میں تعلیم شروع کرنے سے قبل حکومت نے اسکول چلانے کی ایس او پی جاری کی ہے۔ کورونا سے سماج میں پیدا تشویشات کو دور کرنے، ریاستی حکومت کی کوششوں سے والدین، اساتذہ اور طلبا میں مثبت یقین اور ان کی سپورٹ کے لئے کئے جانے والی اضافی کوششوں کے تحت ضلعوں میں کام کرنے والے افسران کو اسکول دوبارہ کھولے جانے کے دن اپنے نزدیکی ہائیر سیکنڈری اسکولوں کا دورہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
راجستھان میں 9ویں سے 12 ویں جماعت کے اسکول 18 جنوری ایک بار پھر سروع
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS