ووہان سے پھیلنے والے کووڈ-19 کا چینی لیبارٹریوں سے تعلق ہونے کا شبہ: پومپیو

    0

    واشنگٹن:  امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ چین کے ووہان شہر میں پائے جانے والے کورونا وائرس کا تعلق چینی لیبارٹریوں سے جوڑا جاسکتا ہے۔
    پومپیو نے کہا کہ "امریکی حکومت کو اس امر پر اعتماد کا پختہ ثبوت ہے کیونکہ ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وایرولوجی کے متعدد محققین سن 2019 کے آخر میں کورونا وائرس کا پتہ لگانے سے پہلے ہی بیمار ہوگئے تھے اور انہیں موسمی بیماری اور کورونا وائرس دونوں کی علامات پائی گئی تھیں۔ 
    انہوں نے کہا کہ " اس حقیقت سے ڈبلیو آئی وی کے سینئر محقق ژی زینگلی کے اس دعوے کی ساکھ پر سوال کھڑا ہوتا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ کے عملہ اور طلبہ میں سارس یا سارس کوو-2 سے متعلق وائرس نہیں پائے گئے۔
     قابل ذکر ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ماہرین کی ایک بین الاقوامی ٹیم رواں ہفتے کے آغاز میں ووہان میں اس وبا کی بنیادی وجوہات کا جائزہ لینے پہنچی ہے۔ اس دوران امریکی محکمہ خارجہ نے کچھ اعداد و شمار شیئر  کرکے یہ امید ظاہر کی ہے کہ ڈبلیو ایچ او چینی حکام پر اس مہلک وائرس کے بارے میں مزید معلومات شیئر کرنے کے لیے دباؤ ڈالے گا۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS