دہلی میں پولٹری مارکٹ کھولنے کا حکم، برڈ فلو کے لئے غازی پور منڈی کے ٹسٹ سیمپل نیگلٹیو آنے کے بعد

0

نئی دہلی: ہندوستان کی کئی ریاستوں میں برڈ فلو کے معاملے سامنے آنے کےبعد اب دہلی میں برڈ فلو معاملے کولے کر اچھی خبر آرہی ہے۔ جمعرات کو دہلی حکومت نے چکن کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل 9 جنوری کو،دہلی حکومت نے برڈ فلو کے امکان کے پیش نظر پولٹری کی سب سے بڑی منڈی،غازی پور کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ لیکن غازی پور مرغا منڈی سے جالندھر بھیجے گئے 100 نمونے منفی پائے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ابھی تک دہلی میں برڈ فلو کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ اسی وجہ سے،دہلی حکومت نے غازی پور پولٹری مارکیٹ کھولنے کا حکم دیا ہے۔ آپ کو بتادوں کہ دہلی کی سنجے جھیل میں برڈ فلو کی تصدیق سے قبل، غازی پور منڈی سے رینڈم سیمپل جالندھر بھیجے گئے تھے ، حالانکہ ابھی بھی اینیمل ہسبینڈری محکمہ ٹیم اب بھی الرٹ ہے اور مختلف علاقوں سے بے الگ الگ رینڈم نمونے اکٹھا کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS