نریندر مودی، کیجریوال،راہل،پرینکا نے مکر سنکرانتی،پونگل،بیہوسمیت دیگر تہواروں کی مبارکباد دی

0

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز ملک کے شہریوں مکر سنکرانتی،پونگل،بیہوسمیت دیگر تہواروں پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے سبھی کی زندگی میں نئی ​​توانائی اور نئے جوش کی خواہش کی ۔ 
 مودی نے مکر سنکرانتی کی مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا’’ملک کے شہریوں کومکر سنکرتی کی بہت بہت مبارکباد۔ میری خواہش ہے کہ اتراین سوریہ دیو سبھی کی زندگی میں نئی ​​توانائی اور جوش بھردیں‘‘ ۔     
وزیراعظم نے پونگل کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا’’سبھی کو پونگل کی مبارکباد ، بالخصوص میری تامل بہنوں اور بھائیوں کو۔ یہ خصوصی تہوارتامل ثقافت کو انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کرتا ہے۔ ہمیں اچھی صحت اور کامیابی کا آشیرباد ملے۔ یہ تہوار ہمیں فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہنے اور ہمدردی کے جذبے کو آگے بڑھانے کی بھی ترغیب دیتا ہے۔
 دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کے روز ملک کے شہریوں کو مکر سنکرانتی ،پونگل اور اتراین کے تہواروں پر مبارکباد دیتے ہوئے سبھی کی زندگی میں خوشی، خوشحال کی خواہش کی ۔
 کیجریوال نے ٹویٹ کیا’’ملک کے تمام شہریوں کومکر سنکرانتی ، پونگل اور اتراین کے مقدس تہوار پر مبارکباد ۔ یہ تہوار آپ کی زندگی میں خوشی ،خوشحالی لے کر آئیں۔ ایشور سے دعا ہے کہ آپ خوش رہیں ،صحتمند رہیں‘‘۔  
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج مکر سنکرانتی کے موقع پر ملک کے شہریوں کو مبارکباد دیتے ہوئےامید ظاہر کی ہے کہ اپنے حقوق کی لڑائی لڑرہے کسانوں اور مزدوروں کو انصاف ملے گا۔  راہل گاندھی نے کہا ’’فصلوں کی کٹائی کا وقت خوشی اور جشن کا موقع ہے۔ سبھی کو مکر سنکرانتی ، پونگل ، بیہو اور اترائن کی مبارکباد ۔اپنے حقوق کے لئے طاقتور لوگوں کے خلاف لڑ رہے کسانوں اورمزدوروں کے لئے خصوصی دعائیں اور مبارکباد‘‘۔
محترمہ واڈرا نے کہا ’’ملک کے تمام شہریوں کومکر سنکرانتی،پونگل اوربیہو کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ۔ فصلوں سے منسلک ان تہواروں کے جوش و خروش کے بیچ ایشور سے دعا ہے کہ فصل اگانے والے کسانوں کو انصاف ملے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS