جے پور،: عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے 16 جنوری سے لگائی جانے والی ویکسین کی پہلی کھیپ آج راجستھان پہنچی۔
محکمہ صحت کے سرکاری ذرائع کے مطابق ویکسین کی پہلی کھیپ صبح گیارہ بجے جے پور ہوائی اڈے پر پہنچی جہاں سے اسےسخت سکیورٹی کے درمیان سدھے ادرش نگر میں واقع اسٹیٹ ڈرگ اسٹور سنٹر لایا گیا ۔ ویکسین کے اسٹور پر پہنچنے پرباضابطہ پوجا کر کے ڈھول بجا کر اس کا استقبال کیا گیا۔ بھارت بائیوٹیک کمپنی کی تیار کردہ کو ویکسین یہ پہلی کھیپ میں بیس ہزارڈوزہیں ۔ پونے کے سیرم انسٹی ٹیوٹ سے کوویشیلڈ کی چار لاکھ 43 ہزارڈوز شام تک جے پور پہنچنے کی توقع ہے ۔ ریاست میں شروع میں کورونا ویکسین کی 6 لاکھ 3 ہزار 500 ڈوز پہنچنے کی اسکیم ہے ۔ اس میں سے 5.43 لاکھ سیرم انسٹی ٹیوٹ جب کہ 60 ہزار ڈوز بھارت بائیوٹیک کمپنی سے کی ہیں۔ واضح رہے کہ 16 جنوری کو پہلے مرحلے میں ریاست میں تقریبا ساڑھے چار لاکھ طبی اہلکاروں کو ویکسین لگائی جائے گی ۔
کورونا ویکسین کی 6 لاکھ 3 ہزار 500 ڈوز کی پہلی کھیپ آج راجستھان پہنچی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS