گریٹر نوئیڈا: اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے دادری کوتوالی علاقے میں گذشتہ 24گھنٹوں میں بدمعاشوں کے ساتھ پولیس کی ہوئی دوسری مڈھ بھیڑ میں ایک بدمعاش پیر میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جب کہ اس کے دوسرے ساتھ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے بدمعاشوں نے چاول تاجر سے 13.20لاکھ روپئے کی لوٹ کی واردات کو انجام دیا تھا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے لوٹی گئی رقم میں سے 6.51لاکھ روپئے،بائیک،طمنچہ اورکارتوس برآمد کیا ہے۔ پولیس نے زخمی بدمعاش کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ گرفتار کئے گئے بدمعاشوں کے نام پر لونی باشندہ پنکج عرف بادشاہ اور کھر گودا میرٹھ باشندہ ومل بتائے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس راجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ جمعہ کی دیر رات پولیس ٹیم رپواس بائی پاس پر گشت کررہی تھی اسی دوران بائیک سوار دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے بائیک روکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی کاروائی پنکج زخمی ہوگیا۔ اور پولیس نے گھیرا بندی کر کے دونوں کو گرفتار کرلیا۔
سنگھ نے بتایا کہ دونوں بدمعاش لوٹی گئی رقم کے ذریعہ علی گڑھ سے پستول خریدنے جارہے تھے تاکہ کسی اور بڑی واردات کو انجام دیا جاسکے۔ جسے ان کی ڈیل ہوئی تھی اس کے بارے میں بھی پولیس کو کچھ معلومات حاصل ہوئی ہیں۔پولیس اس کی گرفتاری کی کوشش میں ہے۔
اترپردیش کے دادری میں 24گھنٹوں میں پولیس کی دوسری مڈھ بھیڑ2بدمعاش گرفتار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS