اگر ٹرمپ نے استعفی نہیں دیا تو  مواخذے کی کارروائی شروع کی جائے گی: پلوسی

    0

    واشنگٹن : امریکی پارلیمنٹ کے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ اگر صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فوری طور سے استعفیٰ نہ دیا تو انہیں کیپیٹل ہل (پارلیمنٹ ہاؤس)پر ہجوم کو مشتعل کرکے حملہ کرنے کے سلسلے میں مواخذے کی کارروائی شروع کی جائے گی۔
    محترمہ پلوسی نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ "ایوان کے ارکان توقع کرتے ہیں کہ صدر فوری طور پر استعفیٰ دیں گے لیکن اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو میں رولز کمیٹی کے ساتھ کانگریسی جیمی رسکن کے 25 ویں ترمیمی ایکٹ اور مواخذے کی تجویز کے ساتھ آگے بڑھنے  کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔
    انہوں نے ہاؤس ڈیموکریٹک کی میٹنگ میں اس مسئلے پر ایک گھنٹہ بحث و مباحثے کے بعد کہا کہ"اس کے مطابق ایوان جس میں 25 ویں ترمیم،مواخذے کی تحریک یا مواخذے کے استحقاق سمیت ہر آپشن  کا استعمال کرے گی۔‘‘
    واضح رہے کہ ٹرمپ کے حامیوں نے بدھ کو امریکی  پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پرحملہ کیا تھا تاکہ انہیں جو بائیڈن کی صدارتی انتخاب میں کامیابی پر توثیق کرنے سے روکا جائے۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے مداحوں کو دھاندلی کی فتح کے نتائج کو الٹا دینے کے لئے 'لڑائی' لڑنے کی اپیل کی۔ ٹرمپ کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات ہر انتخابی سیکیورٹی ایجنسی نے مسترد کردیئے ہیں۔
    ہندوستانی  نژاد امریکی رکن پارلیمنٹ پرمیلا جے پال نے کہا کہ مواخذے کی کارروائی فوری طور پر شروع ہونی چاہئے۔ اس نے کہا کہ ’چلئے ابھی کرتے ہیں۔‘‘
    ممبر پارلیمنٹ کوئلی کوہیلے نے کہا کہ وہ ٹرمپ کی برطرفی کی مکمل حمایت کرتے ہیں خواہ 25 ویں ترمیم نافذ کرکے انہیں ہٹایا جائے یا ان کے خلاف مواخذہ کی کارروائی کی جائے۔‘‘

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS