اندور : برطانیہ سے سفرکرکے مدھیہ پردیش کے ضلع اندور پہنچے 39 سالہ ایک متاثرہ شخص میں کورونا کی میوٹیڈ اسٹرین یعنی نئی شکل کے ملنے سے محکمہ صحت متحرک ہوگیا ہے۔
کورونا روک تھام کے نوڈل افسر ڈاکٹر امیت مالاکر نے بتایا کہ یہ متاثرہ شخص 6 دسمبرکو یوکے سے دہلی اور دہلی سے ہوائی راستے اندورپہنچا تھا۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ الرٹ کرنے کے بعد 23 دسمبرکو محکمہ صحت کو اندورآنے والے مسافروں کی فہرست ملی تھی۔ اس کے بعد 24 دسمبر کو اس کے خاندان کے تین ممبران کے سیمپل لئے گئے، جس کی جانچ میں اس کی اہلیہ،، بچے اور ماں متاثرنہیں پائے گئے۔ صرف یوکے سے لوٹا شخص متاثر پایا گیا ہے۔
ڈاکٹر مالاکر نے بتایا کہ اس کورونا متاثر کا ایک سیمپل میوٹیڈ اسٹرین کی جانچ کے لئے دہلی بھیجاگیا تھا،جس کی رپورٹ کل موصول ہوئی اور میوٹیڈ اسٹرین پائے جانے کی معلومات سامنے آئی ہے۔ 26 دسمبر سے ہی ہوم آئیسولیشن میں رہ رہے شخص کا 29 دسمبر اور کل ایک سیمپل لیا گیا ہے، جس کی جانچ جاری ہے۔
برطانیہ سے اندور پہنچے مسافر میں کورونا کا نیا اسٹرین ملا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS