نئی دہلی :کانگریس کی جنرل سکریٹری واترپردیش کی انچارج پرینکاگاندھی واڈرا نے ریاست کے بدایوں میں اجتماعی آبروریزی کے واقعہ پر قومی خاتون کمیشن کی رکن کے بیان کوشرمناک قراردیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ ایسی سوچ کے ساتھ خواتین کی حفاظت کوکیسے یقینی بنایا جاسکتا ہے۔
محترمہ واڈرا نے فیس بک پوسٹ پر کہا’’کیا اس طرح کے سلوک سے ہم خواتین کی حفاظت کو یقینی بناپائیں گے۔
خاتون کمیشن کی رکن عصمت دری کے لئے متاثرہ کو قصوروار ٹھہرارہی ہیں۔ بدایوں انتظامیہ کو یہ فکر لاحق ہے کہ اس کیس کا سچ سامنے لانے والی متاثرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ لیک کیسے ہوئی۔
انہوں نے کہا،‘‘یاد رکھیے اس وقت ایک اوراندوہناک عصمت دری کے معاملے میں مرادآباد کی متاثرہ موت سے جنگ لڑرہی ہے۔ خواتین اس انتظامی نظام کواور اس بدزبانی کو معاف نہیں کریں گی۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قومی خاتون کمیشن کی رکن چندرمکھی دیوی نے جمعرات کو متاثرہ خاندان سے ملنے کے بعد کہا کہ متاثرہ شام کے وقت باہر نہیں جاتی تو یہ اجتماعی آبروریزی نہیں ہوتی۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
اجتماعی عصمت دری پرکمیشن کی رکن کا بیان بے حد شرمناک:پرینکا گاندھی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS