نئی دہلی : ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے ایکٹو کیسزمیں اضافہ ہوا ہے،جن میں سب سے زیادہ 307 مہاراشٹرا میں اور سب سے کم سکم میں ایک کیسز بڑھا ہے۔
ایکٹو کیسز بہار میں 77 ،گوا میں 29 ،مدھیہ پردیش میں 12 ،منی پور میں 11 ،آسام میں سات اور جزائر انڈومان اور نکوبارمیں چار بڑھے ہیں ۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18،139 نئے کیسزسامنے آئے اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ چارلاکھ 13 ہزار سے تجاوزکرگئی ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20،539 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 37 ہزار 398 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 2،634 کم ہو کر 2.25 لاکھ رہ گئے۔ اسی دوران مزید 234 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،50،570 ہو گئی۔
ملک میں شفایابی کی شرح 96.39 ، ایکٹو کیسز کی شرح 2.16 اور شرح اموات 1.45 فیصد ہے۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کورنا کے ایکٹو کیسز میں اضافہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS