واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے پیش نظر چین کے آٹھ موبائل ایپس پر پابندی لگانے کے حکم جاری کئے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ممنوعہ ایپس میں الیپے،کیم اسکینر،کیوکیووالٹ،شیئراٹ،ٹینسنٹ کیوکیو،ویمیٹ پے اور وی پی ایپ آفس شامل ہیں۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ان ایپس کے ذریعہ امریکی شہریوں سے انفرادی معلومات کی جارہی ہے،جسے چینی حکومت کے ذریعہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔
دوسری طرف چینی افسروں نے ایک بارپھر امریکہ کے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS