ممبئی : ممبئی پولیس کے محکمہ ٹریفک نے کل رات نئے سال کے استقبال کے موقع پر شرا ب پی کر گاڑی چلانے والے 35 افراد کے خلاف کاراوئی کرتے ہوئے انھیں حراست میں لیا ہے۔
کورونا کی وباء اور پھر عرس البلاد سمیت ریاست کے مختلف مونسپل حدود میں جاری نائٹ کرفیو اور رات گیارہ بجے کے بعد بیشتر پابندیوں کے بعد امسال یہ تعداد محض 35 تک ہی رہی لیکن گزشتہ برس محکمہ ٹریفک نے کل 778 شرابی ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کی تھی ۔
ایڈیشنل کمشنر آف پولیس محکمہ ٹریفک پروین پڑول نے خبررساں ایجنسی یو این آئی کو بتلایا کہ جمعہ کی صبح چھ بجے تک ٹریفک پولیس نے 35ایسے افراد کے خلاف کاروائی کی جو دو پہیہ اور چار پہیوں والی گاڑیاں شراب پی کر چلا رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ انہیں گرفتار کرنے کے بعد ان کے خون کے نمونوں کی جانچ کے لئے قریبی سرکاری اور مونسپل اسپتالوں میں لے جایا گیا اور اسکی رپورٹ کے بعد کارواِ ئی کی گئی
امسال محکمہ ٹریفک کے تقریبا ڈھائی ہزار اہلکاروں کو شہر میں تعنیات کیا گیا تھا جو کہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے علاوہ اور دیگر کاروائیاں کر رہے تھے ۔
شراب کی تشخیص کہ آلہ کا امسال کورونا کی وجہ سے استعمال نہیں کیا گیا بلکہ شرابی ڈرائیوروں کی جسمانی کیفیت اور شراب کی بدبو آنے کے بعد یہ کارروائیاں کی گئ ہیں۔
نئے سال کے موقع پر ممبئی میں شراب پی کر گاڑی چلانے پر 35 افراد گرفتار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS