ارجنٹینا اسقاط حمل کو قانونی حیثیت دینے والا پہلا لاطینی امریکی ملک

0

بیونس آئرس :ارجنٹینا میں اسقاط حمل کو قانونی حیثیت دینے کے لئےطویل عرصے سے جاری جدوجہد  کو مدِ نظر رکھتے ہوئےارجنٹینا کی پارلیمنٹ نے بدھ کے روز اسقاط حمل کو قانونی حیثیت دینے والے قانون کو منظورکرلیا ہے ۔ایسا کرنے والا ارجنٹینا پہلا لاطینی امریکی ملک ہے ۔ ارجنٹائن میں یہ قانون اس لئے بھی تاریخی ہے کیونکہ ملک کی خواتین طویل عرصے سے اس قانون کو منظور کرنے کا مطالبہ کررہی تھیں،جو اب بالآخرپورا ہو گیا ہے۔ ملک میں اسقاط حمل کو قانونی حیثیت دینے کے لئے اس سے قبل سنہ 2018 میں بھی اس پر بحث ہو تھی اور اس وقت  کےزیادہ تر اراکین پارلیمنٹ نے اس بل کے خلاف ووٹ دیا تھا۔     
ارجنٹینا کے ایوان میں بارہ گھنٹے جاری بحث کے بعد ہوئی ووٹنگ میں اس بل کے حق میں 38 ووٹ،جب کہ مخالفت میں 29 ووٹ پڑے اور ایک رکن غیر حاضررہا ۔پارلیمنٹ کے ایوان زیریں’چیمبر آف ڈپٹیز‘نے حالانکہ دسمبر کے شروع میں ہی اس بل کی منظوری دے دی تھی اور اس کی صدر البرٹو فرنانڈیز نے بھی حمایت کی تھی۔         
ارجنٹینا میں اس قانون سے پہلے خواتین عصمت دری یا طبی تعلق سے ہی اسقاط حمل کراسکتی تھیں۔ انتہائی بااثر کیتھولک چرچ اور ملک میں بڑھتے انجیلی فرقے نے اس قانون کی مخالفت کی اور اراکین سے صدر کی طرف سے حمایت یافتہ بل کی مخالفت کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS