یروشلم: اسرائیلی فضائیہ کی جوابی کارروائی میں غزہ پٹی میں حماس کے راکٹ بنانے والے مقام،زیر زمین مراکز اور ایک فوجی چوکی پر حملے کئے ہیں۔
یہ اطلاع اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز دی۔ دفاعی دستوں کا کہنا تھا کہ فضائیہ نے یہ کارروائی حماس کے اسرائیل پر فائر کیے جانے والے راکٹ کے جواب میں کی ہے۔ دفاعی دستوں کے مطابق جمعہ کے روز رات گئے اسرائیل کے جنوبی شہر اشکیلون اور غزہ پٹی کی سرحد کے قریب حماس سے دو راکٹ فائر کیے گئے،جنہیں راستہ میں ہی مار گرایا گیا۔
دفاعی دستوں کا کہنا تھا کہ ’’آج رات غزہ پٹی کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے دو راکٹوں کے جواب میں اسرائیلی فضائیہ نے حماس کے اڈے پر حملہ کیا،جس میں راکٹ تیار کرنے والی سائٹ،زیر زمین انفراسٹرکچر،ایک فوجی چوکی بھی شامل ہے۔‘‘
’اسرائیلی فضائیہ کا غزہ پٹی میں حماس کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ‘
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS