ملک کی تین ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19)سے سب سے زیادہ ہلاکتیں 

0

نئی دہلی: ملک کی مختلف ریاستوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19)سے 336 مریض ہلاک ہوئےجن میں سب سے زیادہ  ہلاکتیں مہاراشٹر،دہلی اورمغربی بنگال میں ہوئی ہیں۔
اسی عرصے کے دوران مہاراشٹرمیں کووڈ 19  سے  سب سے زیادہ  89 مریضوں کی موت ہوئی  جبکہ دہلی میں  37 اور مغربی بنگال میں  32  مریض ہلاک ہوئے  ہوئے ہیں۔
جمعہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری  تازہ ترین  اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 23،068 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس سے ملک میں کورونا متاثرین  کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 46 ہزار ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 24،661 مریض صحت مند ہوئے  جس سے شفایابی  کی شرح 95.77 فیصد ہوگئی۔ فعال  کیسز کی تعداد میں 1930  مریضوں کمی ہوئی ہے  جس سے ایکٹیو کیسز کی تعداد  گھٹ کر  2،81،919 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 336 مریضوں کی موت  سے ہلاک شدگان کی تعداد 1،47،092 ہوگئی  جس سے اموات کی شرح 1.45 فیصد رہی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS