تیونس: افریقہ میں غیر قانونی طریقے سے 20 مہاجروں کو لے جانے والی ایک کشتی جمعرات کے روز تیونس کے سفیکس شہر کے ساحل پر ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 15 مہاجروں کی موت ہو گئی ۔تیونس کی وزارت داخلہ کے ترجمان خالد ہیوونی نے بتایا کہ پانچ افراد کو بچا لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا ’’صوبہ سفیکس کے علاقے سیدی منصور کے ساحل پرغیر قانونی مہاجروں کے ساتھ ایک کشتی ڈوب گئی۔ کوسٹ گارڈ یونٹوں نے 15 لاشوں کو سمندر سے نکال لیا ہے، جب کہ پانچ افراد کو زندہ بچا لیا گیا‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کا شکار افراد مختلف افریقی ممالک کے شہری تھے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS