مستقبل کے سانحہ سے بچنے کے لئے کسان احتجاج کر رہے ہیں: راہل

0

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک کے کسان مستقبل کے سانحے سے بچنے کے لئے نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور ان کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
راہل  گاندھی نے ٹویٹ کیا،’’ہندوستان کے کسان اس طرح کے سانحے سے بچنے کے لئے زرعی مخالف قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور اس ستیہ گرہ میں ، ہم سب کو اپنے ملک کے ان داتا کا ساتھ دینا ہوگا۔‘‘
اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں مدھیہ پردیش کے کسانوں کے ساتھ ایک کانٹرکٹ کی کاپی ٹیگ کی گئی ہے۔اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے،’’نہ دستخط نہ مہر،ایسے ہی ہورہا ہے کانٹرکٹ۔مدھیہ پردیش کے کسان بولے یہی چلتا رہا تو ہم ہوجائیں تباہ۔‘‘
کانگریس نے کہا ہے کہ ملک کے دو کروڑ کسانوں نے ان تینوں زرعی قوانین کے احتجاج میں دستخط والے خط دئے ہیں،جنہیں دو ٹرکوں میں لاد کر مرکز کو سونپا جائےگا۔پارٹی کا ایک وفد آج صدرسے بھی ملے گا۔‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS