کورنا وائرس کے باعث برلن فلم فیسٹیول 2021 کی تقریب اس بار غیر روایتی

    0

    برلن : فلمی میلوں میں سب سے زیادہ مشہور و معروف اور یورپ کے نامور فلمی میلے برلن فلم فیسٹیول 2021 کی تقریب اس بار غیر روایتی یعنی  ورچوئل طور پر منعقد کی جائے گی۔
    عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پابندیوں کی وجہ سے فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریب منعقد نہیں کی جائے گی۔ فلم فیسٹیول 2021 کے حوالے سے  حال ہی میں یہ اہم اعلان کیا گیا ہے۔
    برلن فلم فیسٹیول 2021 نئے  سال میں 11 فروری کو شروع ہونے ولا تھا جو 21 فروری تک جاری رہتا۔  کورونا وائرس کی وجہ سے برلن فلم فیسٹیول 2021 کی تاریخ آگے بڑھا کر مارچ کے پہلے ہفتے میں مقرر کر دی گئی ہے۔
    واضح  رہے کہ گزشتہ دنوں فلموں کی دنیا کے سب سے بڑے میلے آسکر ایوارڈکی تقریب ورچوئل کے بجائے روایتی انداز میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS